ہندوستان کے پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کے ماسٹر مائنڈ جیش محمد کے سرغنہ مولانا مسعود اظہر نے اپنی تنظیم کے خلاف پاکستانی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے ایکشن کے بارے میں حکومت کو خبردار کیا ہے۔
مسعود اظہر نے
سیدی کے نام سے القلم میں آن لائن پر مکتوب مضمون میں کہا ہے کہ جیش محمد کے خلاف کارروائی ملک کے لئے خطرناک ہے۔
حکومت جیش محمد مساجد، مدارس اور جہادیوں کے خلاف جو کارروائی کر رہی ہے، وہ ملک کے اتحاد اور سالمیت کے لئے خطرناک ہے